سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 19 ستمبر کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 203.76 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ پیر کو کاروبار کے اختتام پر سونے کے نرخ 203.43 ریال ریکارڈ کیےگئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 232.87 ریال، 22 قیراط ایک گرام 213.47 اور 18 قیراط 174.65 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,956.13 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,049.28 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی2,235.58 ریال اورایک کلوگرام سونا 234,502.56 ریال میں دستیاب رہا۔