Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنخواہوں میں اضافہ، 44 ہزار سعودی ملازمین کی تنخواہ 40 ہزار ریال سے زیادہ

20 ہزار ریال تنخواہ لینے والوں کی تعداد دو لاکھ دو ہزار تک پہنچ گئی (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں نیشنل لیبر آبزرویٹری نے کہا ہے کہ ’گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پرائیویٹ سیکٹر کے سعودی ملازمین  کی تنخواہوں میں اوسط اضافہ 45 فیصد تک پہنچ گیا‘۔
’2018 میں 6 ہزار600 ریال تنخواہ لینے والے سعودی ملازمین کو سال رواں میں 9 ہزار600  ریال مل رہے ہیں‘۔ 
ایس پی اے کے مطابق نیشنل لیبر آبزرویٹری نے تنخواہوں میں اضافے کے اسباب کے حوالے سے بتایا کہ’ سعودی وژن 2030 کے اقدامات  و پروگراموں کے تناظر میں اقتصادی اصلاحات  تنخواہوں میں اضافے کا بڑا سبب ہیں‘۔
علاوہ ازیں کورونا وبا کے دوران سرکاری اداروں  کی جانب سے پرائیویٹ  سیکٹر کے لیے کامیاب اعانتی پروگرام کا بھی تنخواہوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔

 وژن 2030  اور اقتصادی اصلاحات  تنخواہوں میں اضافے کا بڑا سبب ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

 پرائیویٹ سیکٹر کو کمپٹیشن میں آنے اور رہنے کے لیے دی جانے والی اعانت اور ترغیبات، لیبر مارکیٹ  کی استعداد اور کشش میں بہتری بھی تنخواہوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ 
نیشنل لیبر آبزرویٹری کے مطابق’ گزشتہ عرصے کے دوران 20 ہزار ریال سے زیادہ تنخواہیں لینے والے سعودی ملازمین کی تعداد میں 139 فیصد کا اضافہ ہوا ہے‘۔
2018 میں ان کی تعداد 84 ہزار700 تھی جو سال رواں 2023 میں بڑھ کر دو لاکھ دو ہزار سات سو تک پہنچ گئی۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا کہ’ گزشتہ پانچ سال کے دوران 40 ہزار تنخواہیں پانے والے سعودیوں کی تعداد میں 172 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
2018 میں ان کی تعداد  16 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 44 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اس کی بڑی وجہ سعودیوں شہریوں میں لیڈر شپ کوالٹی میں اضافہ  توجہ طلب حد تک بڑھا ہے'۔ 
بڑی  کمپنیوں میں اعلی لیاقت رکھنے والے سعودیوں کی طلب بڑھ رہی ہے‘۔ 

شیئر: