Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور کے مشہور ’چرسی تکہ‘ کے مالک نثار خان کی ضمانت پر رہائی

پولیس کے مطابق ’چرسی تکہ‘ کے مالک نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ (فائل فوٹو: یوٹیوب سکرین گریب)
صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کی نمک منڈی میں کئی سالوں سے قائم مشہور ریستوران ’نثار چرسی‘ کے مالک نثار خان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
پشاور میں پولیس افسر قاضی نثار کے مطابق ہراسیت کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے نثار خان کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔
نثار خان کو ایک ویڈیو میں غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس پر تھانہ شاہ قبول پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔
پولیس کے مطابق نثار خان کو ویڈیوز میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوا دیکھا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ’چرسی تکہ‘ کے مالک نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شیئر: