چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا ہے کہ پاکستان قریبی پڑوسی اور بھائی کی حیثیت سے چین کی سفارت کاری میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات میں نائب صدر ہان ژینگ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سی پیک منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب، چین اور امارات نے ہماری غیرمشروط مدد کی: وزیراعظمNode ID: 782971
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بنیادی مسائل کے معاملے پر اورعلاقائی سلامتی، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی حمایت کو سراہا۔
اس موقع پر نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’کشمیر کے متنازع علاقے میں جی20 کے کسی بھی اجلاس کے انعقاد کی چین کی جانب سے مخالفت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری ہے۔‘
ان کے مطابق ’یہ طرزعمل چین کے اصول موقف کا عکاس ہے۔‘
چینی نائب صدر ہان ژینگ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کی بدولت ہر موقع پر ثابت قدم رہی ہے۔
’قریبی پڑوسی اور بھائی کی حیثیت سے پاکستان چین کی سفارت کاری میں ایک خاص مقام رکھتا ہے اور چین پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔‘
Prime Minister’s Meeting with Chinese Vice-President in New York.
Caretaker Prime Minister Anwar-ul-Haq Kakar and Mr. Han Zheng, the Vice-President of People’s Republic of China met at the sidelines of UNGA Summit in New York today.
The conversation was marked by traditional… pic.twitter.com/SR1p0Qf8wv— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 21, 2023