کسٹم اہلکاروں نے 114 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
’پیک اپ کے باکس کی شیٹ کے نیچے خفیہ خانہ بنا ہوا ہے جہاں چرس چھپائی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ زکاۃ و کسٹم نے 114.973 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کارروائی صحرائے ربع الخالی سرحدی چیک پوسٹ میں کی گئی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’صحرائے ربع الخالی سرحدی چیک پوسٹ سے ایک پیک اپ گاڑی ملک میں داخل ہو رہی تھی‘۔
’کسٹم اہلکاروں کو اس پر شک ہوا جس پر گاڑی کی تلاشی لینے کا فیصلہ گیا تھا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’پیک اپ کے باکس کی تلاشی لی گئی تو معلوم ہوا کہ شیٹ کے نیچے خفیہ خانہ بنا ہوا ہے جہاں چرس چھپائی گئی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گاڑی میں سوار سمگلروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ کیس متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔