Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبائلی تعصب پھیلانے کی کوشش پر تین شہری گرفتار

’یوم الوطنی کی تقریبات میں مذکورہ افراد نے قبائلی تعصب پر اکسانے والا بینر اٹھا رکھا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
تربہ پولیس نے قبائلی تعصب پھیلانے کی کوشش کرنے والے تین شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یوم الوطنی کی تقریبات میں مذکورہ افراد نے قبائلی تعصب پر اکسانے والا بینر اٹھا رکھا تھا۔
تربہ پولیس نے کہاہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر کارروائی کی گئی ہے‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شخص کی سائبر کرائم کے الزام میں تلاش جاری ہے‘۔

شیئر: