Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کیس، ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،اٹارنی جنرل

اسلام آباد... اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادو کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر کسی کو جوابدہ نہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہے۔ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرے گا تاہم ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادو کے خلاف تمام شواہد پیش کرے گا۔ کلبھوشن ہندوستانی جاسوس ہے اور اس کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ عالمی عدالت میں پاکستان کا موقف مسترد نہیں ہو۔ عبوری فیصلہ کسی ملک کی ہار یا جیت نہیں ۔
 

 

شیئر: