پہاڑی راستے میں گاڑی کھائی میں گرگئی، 4 افراد ہلاک
’گاڑی میں چار نوجوان سوار تھے جن کی فوری موت واقع ہوگئی‘ ( فوٹو: سبق)
جازان کے مشرق میں واقع ہروب کمشنری کے پہاڑی راستے صہالیل میں ایک گاڑی کھائی میں گر گئی جس کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گاڑی میں چار نوجوان سوار تھے جن کی فوری موت واقع ہوگئی۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں کھائی سے نکال لی گئی ہیں‘۔
دوسری طرف رہائشیوں نے کہا ہے کہ ’الصہالیل پہاڑی راستے انتہائی خطرناک ہے جس کے بعض حصے سے صرف ایک گاڑی کا گزر ہوسکتاہے جبکہ بعض حصے ابھی تک کچے ہیں‘۔