Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں آب زمزم کی اضافی طلب کا انتظام

مکہ مکرمہ ....سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران آب زمز م کی طلب میں غیرمعمولی اضافے کے پیش نظرہنگامی انتظامات کردیئے۔ آب زمزم کی شاہ عبداللہ سبیل میں 10اور 5لیٹر کے کین فراہم کئے جارہے ہیں۔1438ھ کے ماہ رمضان میں آب زمزم کی بڑھتی ہوئی طلب کیلئے مطلوب انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ سو فیصد پیداواری صلاحیت استعمال کی جارہی ہے۔ کم از کم 100کارکن آب زمزم کے کین تقسیم کرنے والے ہال میں تعینات کئے گئے ہیں۔250 گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ آب زمزم کے کین اٹھا کر رکھنے کیلئے کم از کم 400ٹرالیاں مہیا کی گئی ہیں۔ نئے ہال میں انتظار کرنے والوں کیلئے 350کرسیاں رکھی گئی ہیں۔24گھنٹے خود کار نظام کے تحت 42کاﺅنٹر قائم کئے گئے ہیں۔بھیڑ کے وقت طلب نمٹانے کیلئے 16نئے پوائنٹ کھولے جاتے ہیں۔

شیئر: