مخصوص پارکنگ خلاف ورزی پر17 سو سے زیادہ افراد کا چالان
پرمٹ کے بغیرمخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی نہیں کی جاسکتی (فوٹو، ایکس)
ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں معذوروں کےلیے مخصوص پارکنگ کا غلط استعمال کرنے پر17 سو90 افراد کے چالان کیے گئے۔
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے تمام شہروں کے اہم تجارتی وسرکاری اداروں میں مخصوص افراد کےلیے پارکنگ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جہاں عام لوگوں کو گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
ایسے افراد جو مخصوص پارکنگ استعمال کرسکتے ہیں انکی گاڑی پرادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پرمٹ چسپاں ہوتا ہے۔
پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرادارے ٹریفک پولیس کے اہلکار گاڑی کے مالکان کا چالان کرتے ہیں۔ مخصوص پارکنگ کا پرمٹ ان افراد کو ہی جاری کیا جاتا ہے جن کے پاس وزارت صحت کا سرٹیفکیٹ ہو۔