Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی جدہ، مکہ شاہراہ تعمیر کے آخری مرحلے میں

عازمین حج اور بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو سہولت ہوگی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہراہوں کی نگران جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’جدہ، مکہ مکرمہ کی نئی شاہراہ تعمیر کے چوتھے اورآخری مرحلے میں ہے‘۔ 
اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ’ نئی شاہراہ پر70 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ چوتھے مرحلے میں 20 کلومیٹرشاہراہ کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ کی مجموعی لمبائی 73 کلومیٹرہے جبکہ 53 کلومیٹرپرگزشتہ تین مراحل میں کام مکمل کرلیا گیا‘۔ 

نئی جدہ ، مکہ شاہراہ کی کل لمبائی 73 کلو میٹر ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

اتھارٹی کا کہنا ہے ’نئی شاہراہ کی تعمیر سے عازمین حج اوربیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو سہولت ہوگی‘۔ 
نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ کو ایئرپورٹ سے جوڑا جائے گا جس سے بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو براہ راست مکہ مکرمہ منتقل کرنے میں سہولت ہوگی۔
علاوہ ازیں پرانی شاہراہ جسے الحرمین روڈ کہا جاتا ہے پر ٹریفک ازدحام میں کمی آئے گی۔ 
نئی شاہراہ جس کی لمبائی 73 کلو میٹر ہے، اس کے ہرجانب چار ، چار ٹریک بنائے گئے ہیں ۔ عازمین کو ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ جانے میں 35 منٹ لگیں گے جس سے انہیں وقت کی بچت ہوگی۔ 

شیئر: