ریاض....عدلیہ کی سپریم کونسل نے عرعر ، الخرج اور القریات میں فوجداری کی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کونسل نے یہ فیصلہ اپنے سربراہ شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی کی زیرصدارت اجلاس میں کیا۔ کونسل کے ترجمان شیخ سلمان النشوان نے بتایا کہ مملکت بھر میں فوجداری کی 19عدالتیںکام کررہی ہیں۔ حسب ضرورت انکی تعداد میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔