Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب امریکہ کو 37 ہزار ٹن خام لوہا فراہم کرے گا  

التصنیع قومی کمپنی کی کارکردگی پر فخر ہے، پیداوار اعلی اور معیاری ہے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی قومی کمپنی  ’التصنیع‘ میں ڈپٹی ایگزیکٹیو چیئرمین برائے کانکنی ڈاکٹر فادی  طرابزونی نے جازان سے امریکہ  خام لوہے کی پہلی کھیپ  بھیجے جانے کی تفصیلات بیان کی پیں۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب امریکہ کو37 ہزار ٹن خام لوہا فراہم کرے گا‘۔ 
مشرق وسطی میں کانکنی کی پہلی فیکٹری سے پہلی کھیپ جازان سے امریکہ  بھجوائی گئی ہے۔
ڈاکٹر فادی طرابزونی نے کہا کہ ’التصنیع قومی کمپنی کی کارکردگی پر فخر ہے۔ فیکٹری کی پیداوار اعلی اور معیاری ہے‘۔ 
ان کا کہنا تھا’ خام لوہا ترقی یافتہ صنعتوں میں بنیادی عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ طبی آلات، جہازوں، آبدوزوں اورعمارتوں کی تیاری میں کام آتا ہے‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ’ جازان بندرگاہ کے راستے فیکٹری کو خام مواد ملتا ہے جسے پگھلا کر مختلف اشیا تیار کی جاتی ہیں‘۔ 

شیئر: