Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے سویڈن اور کروشیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

علاقائی و بین الاقوامی حالات اور ان سے متعلق کوششوں پر تبادلہ خیال کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں  سویڈن اور کروشیا کے وزرائے خارجہ نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اور سویڈن ہم  منصب نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کے تمام شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرکے مزید مضبوط بنانے کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں علاقائی و بین االاقوامی حالات اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 
 دوطرفہ اور کثیر فریقی کوشیشیں تیز کرنے، سعودی وژن 2030 کے تناظر میں اقتصادی تعاون  کے مواقع مستحکم کرنے پر بھی بات چیت کی۔  
فریقین کے پیش نظر مشترکہ مفادات کا حصول اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان سے کروشیائی ہم منصب نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے اور مضبوط بنانےکا جائزہ لیا۔
علاقائی و بین الاقوامی حالات اور ان سے متعلق کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دوطرفہ اور کثیر فریقی مشاورتی رابطے تیز کرنے کے طریقے زیر بحث آئے۔ 
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: