Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر بسمہ البحیران ورلڈ اکنامک فورم سے الحاق شدہ مرکز کی منیجنگ ڈائریکٹر

ریسرچ ڈویلپمنٹ انوویشن اتھارٹی کی اہم مشیر اور بانی ٹیم کی رکن بھی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
ڈاکٹر بسمہ البحیران سعودی عرب میں چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے ورلڈ اکنامک فورم سے الحاق شدہ مرکز کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ مرکز پبلک پرائیویٹ، ملٹی سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے معاشرے کو زیادہ سے زیادہ تکنیکی فوائد پہنچانے اور ٹیکنالوجیز سے وابستہ خطرات کم کرنے کے لیے وژن 2030 کی حمایت کرتا ہے۔
ڈاکٹر بسمہ البحیران سعودی عرب کی ریسرچ ڈویلپمنٹ انوویشن اتھارٹی کی اہم مشیر اور بانی ٹیم کی رکن بھی ہیں۔
25 سال سے زیادہ عرصہ انہوں نے مملکت میں کلینکل آپریشنز، ہیلتھ ٹیکنالوجی ، تعلیم اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں جدید اقدامات کی رہنمائی کی ہے۔
ڈاکٹر بسمہ البحیران گرین فیلڈ ہیلتھ کیئر سہولیات اور آپریشنز، صحت کی دیکھ بھال کی تبدیلی، تعلیم اور سرمایہ کاری کی ترقی میں بھی بھرپور مہارت رکھتی ہیں۔
ڈاکٹر البحیران نے ریاض میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں کلینکل ڈپارٹمنٹس قائم کرنے، ترتیب دینے اور انتظام کرنے میں مدد کی اور تنظیم کے مضبوط سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مریضوں کی حفاظت جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کے اقدامات کی قیادت کی۔
ڈاکٹر البحیران نے کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز یونیورسٹی ہسپتال کے کمیشننگ اور سیٹ اپ کی مشترکہ قیادت کی اور ادارے میں نائب سی ای او کے طور پر خدمات انجام دیں۔
شہزادی نورہ یونیورسٹی کے ہیلتھ سائنسز ریسرچ سینٹر کے قیام میں بھی انہوں نے مدد کی ہے۔

ڈاکٹر البحیران نے کثیرالقومی تنظیموں کو راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ فوٹو عرب نیوز

نیشنل سینٹر آف ایونٹس میں چیف ایونٹ مینجمنٹ، بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر کےعلاوہ وزیر سرمایہ کاری کی مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
سعودی عرب جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی (اب سرمایہ کاری کی وزارت) کے گورنر کی مشیر بھی رہیں اور صحت کی دیکھ بھال اور لائف سائنسز کے شعبے کی قیادت کرتی رہی ہیں۔
البحیران نے کثیر القومی لائف سائنسز کی تنظیموں کو مملکت کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر بسمہ البحیران نے امریکہ کی براؤن یونیورسٹی سے مالیکیولر بائیولوجی میں ماسٹرز کیا اور سکول آف میڈیسن، یونیورسٹی آف یوٹاہ، یو ایس میں اسسٹنٹ پروفیسر رہیں اور مریض کی حفاظت کی پالیسی سازی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
 

شیئر: