Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ کسٹم میں 11 سو خواتین اہلکار بھرتی

’ایک مسافر کے سامان کی کو کلیئر کرنے کے لیے محض 20 سیکینڈ لگتے ہیں‘ (فوٹو: )
سعودی محکمہ کسٹم میں خواتین کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک مختلف عہدوں میں کام کرنے کے لیے خواتین اہلکاروں کی تعداد 11 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکم کسٹم میں مسافروں کے سامان کی تلاشی کا کام بھی خواتین اہلکار کرنے لگی ہیں۔
ایک خاتون اہلکار نے کہا ہے کہ ’ایک مسافر کے سامان کو کلیئر کرنے کے لیے محض 20 سیکینڈ لگتے ہیں اگر مسافر کے پاس کوئی قابل اعتراض چیز نہ ہو‘۔
’مسافروں کا سامان کلیئر کرنے کے فرائض کی انجام دہی میں خواتین اہلکاروں نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے‘۔

مختلف عہدوں میں کام کرنے کے لیے خواتین اہلکاروں کی تعداد 11 سو سے تجاوز کر چکی ہے: فوٹو سبق

’یہی وجہ ہے کہ محکمہ کسٹم نے اس حساس فریضے کو انجام دینے کے لیے خواتین پر اعتماد کیا ہے‘۔
ایک اور خاتون اہلکار نے کہا ہے کہ ’بیشتر پیشے جن میں اس سے پہلے مردوں پر انحصار تھا، اب ان میں خواتین بھی کام کرنے لگی ہیں‘۔

خاتون اہلکار نے کہا ہے کہ ایک مسافر کے سامان کو کلیئر کرنے کے لیے محض 20 سیکینڈ لگتے ہیں: فوٹو سبق

’سعودی خواتین نے ہر پیشے اور میدان میں اپنی صلاحتیں منوالی ہیں‘۔

شیئر: