Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی قبول نہیں ، یواین میں مملکت کے مستقل مندوب 

 فلسطینیوں کے حقوق میں سرفہرست حق خود ارادی (فوٹو، ایکس )
سعودی عرب نے غزہ پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے  وہاں سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ایک بار پھر پوری قوت سے مسترد کردی ہے۔ 
الاخباریہ چینل کے مطابق اقوام متحدہ میں متعین سعودی مندوب عبدالعزیز الواصل نے  سعودی عرب کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے وطن سعودی عرب کا دوٹوک موقف ہے کہ مسئلہ فلسطین ہی اس کا پہلا مسئلہ ہے اور فلسطینی بھائیوں کو ان کے تمام جائز حقوق ملنے تک یہی سعودی عرب کا پہلا مسئلہ رہے گا۔
 فلسطینیوں کے حقوق میں سرفہرست حق خود ارادی، خودمختار فلسطینی  ریاست کا قیام  اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت بنانا ہے۔ 
سعودی مندوب نے کہا کہ  سعودی عرب غزہ میں المعمدانی ہسپتال پر قابض اسرائیلی افواج کی بمباری کے گھناؤنے جرم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اس حملے میں سیکڑوں شہری جن میں بچے شامل تھے شہید ہوگئے۔ 

شیئر: