Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لازوال دوستی‘ کے لیے گردہ عطیہ کرنے والا سعودی شہری

عبد الرحمن الشریع نے بتایا کہ ’مجھے اپنے دوست کا دکھ دیکھا نہیں جاتا تھا۔ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے حائل ریجن میں سعودی شہری عبدالرحمن الشریعی نے اپنے دوست سالم الشمری کو گردہ عطیہ کر کے دوستی کا حق ادا کر دیا۔ 
سبق ویب کے مطابق عبد الرحمن الشریع نے بتایا کہ ’مجھے اپنے دوست سالم الشمری کا دکھ دیکھا نہیں جاتا تھا۔ وہ گردے کے مرض سے پریشان تھا۔‘
’میں نے سوچا  کیوں نہ دوست کو اپنے جسم کا ایک ٹکڑا تحفے کے طور پر پیش کروں جو اسے نئی زندگی دے اور ہم دونوں کی دوستی کو لازوال بنانے کا باعث بن جائے۔‘
سعودی شہری کا کہنا ہے’جدہ کے کنگ فہد آرمی ہسپتال میں گردے کی پیوند کاری کامیاب رہی۔ اس طرح میرا دوست سالم الشمری گردے کے مرض سے شفا یاب ہو گیا ہے۔‘
یاد رہے کہ حائل شہر کے 45 سے زیادہ باشندے اب تک اپنے گردے یا جگر کا کچھ حصہ اپنے دوستوں یا عزیزوں کا عطیہ کرچکے ہیں۔

شیئر: