Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی مالیاتی و اقتصادی پوزیشن مضبوط: خالد الفالح 

خالد الفالح نے فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹو فورم میں ایک مباحثے میں حصہ لیا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب کی مالیاتی و اقتصادی پوزیشن مضبوط ہے۔ دنیا کے مختلف ملکوں سے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ترغیبات دینے کی پوزیشن میں ہیں۔‘
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق خالد الفالح منگل کو فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹو فورم میں ایک مباحثے سے خطاب کررہے تھے۔‘
خالد الفالح نے کہا  ’سپلائی چین کے انقطاع ، قدرتی وسائل کی قلت، کورونا وبا کے اثرات، افراط زر اور توانائی کے بحران  جیسے کئی چیلنج سرمایہ کاری کو درپیش ہیں۔ ان سب نے سعودی عرب کی پوزیشن میں اضافہ  کیا ہے۔ خطرات اور دشواریوں کے تناظر میں کم لاگت سرمایہ کاری کی خصوصیت سعودی عرب کو حاصل ہے۔‘ 
سعودی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا ہے ’سرمایہ کاری کے حوالے سے ہمارا نقطہ نظر طویل المیعاد ہے۔ یہاں ایسے سرمایہ کار ہیں جو اپنی کمپنیوں کے عروج اور موثر سرمایہ کاری کی پالیسی پر گامزن ہیں۔‘ 
انہوں نے مزید کہا کہ’ سعودی عرب میں قرضوں کے حصول کا ماحول مسابقتی ہے۔ دنیا بھر کے سرمایہ کار سیاسی و اقتصادی اعتبار سے مستحکم ممالک کے متلاشی رہتے ہیں۔‘ 
’مملکت میں ترقیاتی بینک معمولی منافع پر قرضہ فراہم کرتے ہیں جس سے سرمائے کی اوسط لاگت کم ہوجاتی ہے۔‘ 
ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب میں سرمایہ کاروں کے لیے مواقع دیگر حریف ملکوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں۔‘ 

شیئر: