Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وڈیو:160فٹ گہرے سمندر میں روزہ افطار کرنے کا منفرد کارنامہ

ریاض ( ذکاءاللہ محسن) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے پاکستانی اور سعودی پرچموں کو لے کر سمندر میں چھلانگ لگائی اور 160 فٹ گہرے سمندر میں جا کر روزہ افطار کرنے کا منفرد کارنامہ سرانجام دیا۔یحیی اشفاق،عمر جان اور ایوب پٹیل نے سمندر کی تہہ میں جا کر دستر خوان بچھایا اور مغرب کی اذان دے کر روزہ افطار کیا۔اس موقعہ یحیی اشفاق کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ اہم موقعوں پر ایسا منفرد کام کریں جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہو۔
 
 

شیئر: