Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارلیمنٹ اجلاس میں ہنگامہ،اپوزیشن کا واک آوٹ

اسلام آباد .. صدر ممنون کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن نے واک آوٹ کردیا۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اظہار خیال کی اجازت مانگی لیکن اسپیکر نے انہیں بات کرنے کی اجازت دینے کے بجائے صدر کو خطاب کی دعوت دی جس پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری نے خطاب کی کاپیاں پھاڑ کراسپیکر ڈائس کی طرف اچھال دیں۔ جمشید دستی ایوان میں سیٹیاں بجاتے رہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں طے کیا گیاتھا کہ صدر کے خطاب سے پہلے اپوزیشن لیڈر کو تقریرکرنے دی گئی تومستعفی سینیٹرنہال ہاشمی کے بیان کا معاملہ اٹھایا جائے گا دوسری صورت میں احتجاج کیا جائے گا۔صدر نے جیسے ہی خطاب شروع کیا اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شور شرابا شروع کر دیا۔ وزیراعظم کی مو جودگی میں گونوازگو کے نعرے لگتے رہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ صدر ممنون کو پارلیمنٹ میں جن معاملات پر بات کرنی چاہیئے تھی ان پر انہوں نے کوئی بات نہیں کی۔

 

شیئر: