Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سپیشل اکنامک زون سینٹر قائم کرنے کا اعلان

ریاض رائل کمیشن دارالحکومت میں سپیشل اکنامک زون کا نگراں ہوگا۔(فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی عرب میں ریاض رائل کمیشن کی مجلس انتظامیہ نے دارالحکومت میں بزنس کمپٹیشن کی استعداد  بڑھانے کے لیے سپیشل اکنامک زون سینٹر قائم کیا ہے۔
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض رائل کمیشن کی مجلس انتظامیہ نے کہا کہ’ ریاض اکنامک زون سینٹر کو انٹرنیشنل کمپنیوں کا بڑا ریجنل سینٹر بنایا جائے گا‘۔   
بیان میں کہا گیا کہ ’اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ یہ سینٹر دنیا کی بڑی معیشتوں والے شہروں میں سے ایک بڑی موثر اقتصادی طاقت کے طور پر ابھرے اور قومی تبدیلی پروگرام کے اہداف کے حصول میں مدد گار بنے‘۔ 
ریاض رائل کمیشن سینٹر کے ذریعے دارالحکومت میں سپیشل اکنامک زون کا نگراں ہوگا۔ 
ریاض شہر میں سپیشل اکنامک زون سیانٹر مالیاتی اور انتظامی اعتبار سے خودمختار ہوگا۔ سینٹر ریاض شہر میں نئے اکنامک زون قائم کرے گا۔ اکنا مک زون میں سرمایہ کاروں کو پرمٹ جاری کرے گا اوراعلی ترین بین الاقوامی تجربات کے ضوابط کے مطابق جامع خدمات مہیا کرے گا۔ 
سپیشل اکنامک زونز سینٹر ریاض شہر میں نئی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر قومی اور بین الاقوامی تجربے کار اور اعلی صلاحیت کے مالک افراد کی خدمات کے حصول میں آسانیاں پیدا کرے گا۔ 
ریاض شہر میں مواقع بڑھیں گے اور سرمایہ کاری کا پرکشش ماحول  قائم ہوگا۔ یہ مختلف اقتصادی سرگرمیوں کے حوالے سے مسابقتی انتظامی دائرہ کار تشکیل دے گا۔  ریاض کو دنیا کے بڑے اقتصادی شہروں میں سے ایک بنانے کے لیے کام کرے گا۔ 

شیئر: