Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہال ہاشمی کی سپریم کورٹ میں پیشی،شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو متنازع تقریر پر شو کازنوٹس جاری کردیا ۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں3 رکنی پانا مہ عملدرآمد بنچ نے معاملے کی سماعت کی۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ ہم ہرچیز دیکھ رہے ہیں،بہت سی چیزیں بڑھا چڑھا کر پیش کی جارہی ہیں، ہم نے جے آئی ٹی کو منتخب کیا ۔ نتائج کا ڈر نہیں اور کوئی ڈرا بھی نہیں سکتا۔ جانتے ہیں ہمیں کیا کرنا ہے۔ جسٹس عظمت سعید نے نہال ہاشمی سے استفسار کیا کہ کیا آپ کی حکومت نے مافیا کو جوائن کرلیا کیونکہ صرف مافیا والے بچوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ صرف نہال ہاشمی نہیں دیگر حکومتی اراکین بھی اسی طرز مہم چلا رہے ہیں۔کابینہ کے ارکان پا نامہ کیس کی سماعت کے دوران دھمکیاں دیتے رہے۔ نہال ہاشمی نے موقف اختیار کیا کہ روزے سے ہوں ،کسی ادارے کو دھمکی نہیں دی ۔ ایک مائنڈ سیٹ کی بات کی تھی جس پر عدالت نے کہا کہ آپ شوکاز کاجواب دیں۔ جواب کا ویڈیو کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب طلب کرلیا ۔اٹارنی جنرل کو پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیا ۔ 

 

شیئر: