Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں بلڈنگ آرٹس اینڈ کرافٹس گریجویٹس کا اعلان

اس پروگرام سے روایتی فنون کو پروان چڑھائے اور اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ میں رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس اور پرنس فاؤنڈیشن سکول آف ٹریڈیشنل آرٹس نے اپنے افتتاحی ڈپلومہ کورس کے پہلے گریجویٹس کا اعلان کیا۔
عرب نیوز کے مطابق روایتی بلڈنگ آرٹس اینڈ کرافٹس میں ڈپلومہ حاصل کرنے والوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 10خواتین اور ایک مرد  سمیت گیارہ طلبہ شامل ہیں۔

آرٹس اینڈ کرافٹس کا ڈپلومہ پروگرام آئندہ نسلوں کو تاریخی ورثے سے منسلک کرتا ہے۔

کامیابی حاصل کرنے والے  طلبہ کے ناموں کا اعلان حال ہی میں جدہ کے قدیم علاقے البلد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔
بلڈنگ آرٹس اینڈ کرافٹس میں گریجویشن کے کورسز کرانے کا مقصد ایسے ماہرین سامنے لانا ہے جو جدہ کے ثقافتی ورثے کی حفاظت اور اسے بحال کرنے میں مدد کر سکیں۔
طلبہ نے البلد میں تاریخی جدہ کے فن تعمیر کے شاہکار عجائب گھر و ثقافتی مرکز اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے بیت نصیف میں روایتی عمارت سازی کی نمائش میں حصہ لیا۔

ہم جدہ کے تاریخی علاقے کی گود میں پروان چڑھے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

انسٹی ٹیوٹ کی سی ای او سوزان الیحییٰ نے تقریب کے دوران کہا کہ رائل انسٹی ٹیوٹ فار ٹریڈیشنل آرٹس میں ہم ایک تخلیقی اور متاثر کن ماحول کو فروغ دے رہے ہیں۔
اس سے ہمیں سعودی روایتی فنون کے دائرے میں رہتے ہوئے قومی صلاحیتوں کو پروان چڑھائے اور اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ فنون ہماری ثقافتی شناخت اور ورثے میں اہم مقام رکھتے ہیں، ہم ان کے تحفظ اور ان کی معاشی، تاریخی، سائنسی اور سماجی اہمیت کو تسلیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تقریب میں جپسم پر نقش و نگار، آرکیٹیکچرل ڈرائنگ کے ساتھ آرائشی پینٹنگز رکھی گئیں۔

پرنس فاؤنڈیشن سکول آف ٹریڈیشنل آرٹس کے ڈائریکٹر خالد عزام نے کہا کہ البلد میں بلڈنگ آرٹس اینڈ کرافٹس کا ڈپلومہ پروگرام آئندہ نسلوں کو زندہ روایت کے طور پر تاریخی ورثے سے منسلک کرتا ہے۔ 
تقریب میں مختلف روایتی تکنیکوں میں مہارت کا مظاہرہ کرنے والوں کی جانب سے لکڑی کا کام، جپسم پر نقش و نگار، آرکیٹیکچرل ڈرائنگ، رنگوں کی ہم آہنگی  کے ساتھ آرائشی پینٹنگز رکھی گئیں۔

یہ فنون ہماری ثقافتی شناخت اور ورثے میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

ڈپلومہ حاصل کرنے والے مصطفیٰ حسن نے بتایا کہ میں تاریخی جدہ کے قدیم علاقے البلد اور اس کے فن تعمیر کا بہت بڑا مداح ہوں۔ 
ہم جدہ کے تاریخی علاقے کی گود میں پروان چڑھے ہیں اور اب ہماری باری ہے کہ ہم اس کی حیران کن تعمیراتی دلکشی میں چھپے راز دریافت کریں۔
 

شیئر: