Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے

پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر جمعہ کو اسلام آباد سے ریاض پہنچ گئے ہیں۔
ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور اعلٰی سعودی اور پاکستانی سفارتی عملے نے نگراں وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم فلسطین کی حالیہ صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی ہوں گے۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس اتوار کو ریاض میں ہو گا۔ 

شیئر: