Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہودیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے تاریخی آثارکی لوٹ مار

سلفیت - -- - فلسطینی شہروں پر قابض یہودی آباد کار نہ صرف مقامی فلسطینیوں کی جان ومال پر حملوں میں ملوث ہیں بلکہ وہ ریاستی سرپرستی میں منظم مہم کے تحت فلسطین کے قیمتی نوادرات، قیمتی پتھر و دیگر تاریخی آثارکی لوٹ مار میں سرگرم ہیں۔عینی شاہدین کے حوالے سے ایک رپورٹ کیمطا بق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں قابض یہودی آباد کاروں نے تاریخی فلسطینی عمارتوں میں لگے پتھر چوری کرنا شروع کردیئے ہیں۔ اگرچہ تاریخی مقامات کے پتھروں کی چوری کا یہ سلسلہ نیا نہیں مگر تازہ واردات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی عناصر ریاستی سرپرستی میں ایک منظم مہم کے تحت قیمتی پتھر اور نوادرات لوٹ رہے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سلفیت میں ’ارئیل‘ یہودی کالونی میں بسائے گئے یہودی شرپسند عناصر شہر کی تاریخی شاہراہوں کے اطرف میں لگائے گئے سجاوٹی پتھر اکھاڑ کر غائب کرنے لگے ہیں۔ اس کے علاوہ سلفیت کی تاریخی عمارتوں میں بھی نقب زنی کا سلسلہ جاری ہے۔دریں اثناء فلسطینی تجزیہ نگار اور ماہری امور آثار قدیمہ خالد معالی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور یہودی آباد کار ہیگ میں طے پائے پروٹوکول کے آرٹیکل 55 کی کھلم عام خلاف ورزی کررہے ہیں۔

شیئر: