Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ سعودی یونیورسٹیاں عرب ممالک کی ٹاپ 10 میں شامل

کاوسٹ نے پہلی پوزیشن سائنس ریسرچ میں منفرد کارکردگی پر حاصل کی (فوٹو، ایکس )
سعودی عرب کی 5 یونیورسٹیوں کو عرب ممالک کی ٹاپ ٹین جامعات میں شامل کردیا گیا  ۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹائمز میگزین نے عرب ممالک کی ٹاپ 10 جامعات کی فہرست جاری کی ہے۔
فہرست میں پانچ جامعات کا تعلق سعودی عرب سے ہے جبکہ چار یونیورسٹیاں متحدہ عرب امارات اور ایک قطر کی ہے۔
شاہ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (کاوسٹ) ٹاپ ٹین میں سرفہرست ہے۔ 2022 کی ٹاپ ٹین جامعات میں کاوسٹ کا نمبردوسرا تھا۔
کاوسٹ نے پہلی پوزیشن سائنس ریسرچ میں منفرد کارکردگی کی بدولت حاصل کی ہے۔ 
کاوسٹ  دنیا کی 207 بہترین جامعات میں سے دو ممتاز ترین  یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ کاوسٹ نے یہ حیثیت ماحولیاتی ریسرچ میں منفرد کارکردگی کی بنیاد پر حاصل کی ہے۔ 
قطر کی یونیورسٹی تیسرے نمبر پر ہے جس نے ماحولیاتی ریسرچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ  کیا ہے۔
عرب ممالک میں متحدہ عرب امارات کی خلیفہ یونیورسٹی دوسرے نمبر پر ہے یہ 2022 میں پانچویں نمبر پر تھی۔  
شاہ فہد پیٹرولیم و منرل یونیورسٹی عرب ممالک کی جامعات میں چوتھے نمبر پر ہے۔ امارات کی شارجہ یونیورسٹی پانچویں، مملکت کی شاہ خالد یونیورسٹی چھٹے، الامارات یونیورسٹی ساتویں، امیر محمد بن فہد یونیورسٹی 8 ویں، ابوظبی یونیورسٹی  نویں اور شاہ سعود یونیورسٹی دسویں نمبر پر ہے

شیئر: