Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بحرین پہنچ گئے

بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے انکا استقبال کیا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پرجمعہ کی شب بحرین پہنچ گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق منامہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرانکا استقبال بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے کیا۔
وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بحرین میں منعقدہ ’منامہ مذاکرات 2023‘ میں شرکت کریں گے جس کا اہتمام انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹراٹیجیک اسٹڈیز نے کیا ہے۔
مذاکرات میں برادر اوردیگر دوست ممالک کی اعلی اور اہم شخصیات بھی شریک ہیں۔ مذاکرات کا مقصد مختلف سیاسی اوراقتصادی امور پرتبادلہ خیال کرنا اورعلاقائی وبین الاقوامی سطح پردرپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔

شیئر: