ریاض میں نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز جواد سہراب ملک نے پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ہے جس میں پاکستانی ورکرز کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے متعدد سعودی ہیومین ریسورس کمپنیوں سے معاہدے طے پائے ہیں۔
سفارت خانہ پاکستان ریاض سعودی عرب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستانی لیبر کے لئے ایک بڑا ملک ہے جس میں پاکستانی لیبر کی تعداد کو بڑھانے کے لیے متعدد ہومین ریسورس کمپنیوں سے ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں اور سعودی وزارت افرادی قوت نے بھی یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانی ورکرز کی تعداد کو بڑھایا جائے گا ۔