Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دس برس سے کم عمر بچے کو تنہا گاڑی میں چھوڑنے پر جرمانہ

خلاف ورزی پر3 سے 5 سو ریال تک جرمانہ کیا جاتا ہے(فوٹو، ایکس )
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ 10 برس سے کم عمر کے بچے کو گاڑی میں تنہا چھوڑنا قانون شکنی ہے۔ مذکورہ خلاف ورزی پر پانچسو ریال تک جرمانہ ہوگا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی کہ بچے کو گاڑی میں  تنہا چھوڑنا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی ہے اس پر 3 سو  سے لے  کر پانچسو ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ 
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آپ کے بچے آپ کی ذمہ داری ہیں آپ انہیں تنہا کہیں نہ چھوڑیں۔ 
واضح رہے 20 نومبر کو عالمی یوم اطفال منایا جاتا ہے اس حوالے سے حقوق انسان تنظیموں کی جانب سے بھی بچوں کے تحفظ کےلیے مہم چلائی گئی۔
محکمہ ٹریفک پولیس نے بھی اس حوالے سے گاڑی میں بچوں کے لیے مقررہ ضوابط کا اعادہ کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی ہے۔

شیئر: