Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی میں بچوں کی مخصوص سیٹ لازمی

بچے کو گاڑی کی اگلی سیٹ پر بغیر کرسی کے بٹھانا سنگین نوعیت کی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے فوٹو: سوشل میڈیا
ٹریفک پولیس نے کم عمر بچوں کو گاڑی میں مخصوص کرسی کے بغیر بٹھانے والے ڈرائیور حضرات کو تنبیہ کی ہے کہ اگر انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی تو چالان کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس ترجمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ہدایت کی ہے کہ کم عمر بچوں کو تنہا گاڑی میں بغیر مخصوص کرسی کے سوار نہ کیا جائے، کم عمر بچوں کے لیے مخصوص کرسی کا استعمال لازمی ہے۔

گاڑیوں میں بچوں کی کرسی حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھ کر بنائی جاتی ہے فوٹو:سوشل میڈیا

ادارے کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ ایسے ڈرائیور جو مذکورہ کرسی استعمال نہیں کریں گے ان پر 300 سے 5 سو ریال چالان کیا جاسکتا ہے۔ چالان کا تعین پولیس اہلکار خلاف ورزی کی نوعیت کے مطابق کریں گے۔
بچوں کو مخصوص کرسی میں بٹھانے کا یہ قانون پرانا ہے مگر اب اس قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔
بچے کو گاڑی کی اگلی سیٹ پر بغیر کرسی کے بٹھانا سنگین نوعیت کی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے کیونکہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر تنہا چھوٹے بچے کو سوار کرانا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
گاڑی میں بچوں کو سوار کرانے کے لیے مخصوص کرسی میں حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

شیئر: