Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران نمازیوں کی تعداد 58 لاکھ سے زیادہ

مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولت سے 59 ہزار 435 زائرین نے استفادہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ’ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 58 لاکھ 45 ہزار 458 زائرین نے مسجد نبوی میں نمازیں ادا کیں‘۔ 
خبررساں ادارے ا یس پی اے کے مطابق گیارہ ہزار 826 معمر افراد اور معذوروں کو خصوصی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ 
 گزشتہ ہفتے کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ’ پانچ لاکھ 25 ہزار 559 زئرین نے روضہ رسول پر صلوۃ و سلام پیش کیا جبکہ ایک لاکھ 21 ہزار 105 مرد زائرین اورایک لاکھ 15 ہزار 935 خواتین نے ریاض الجنہ میں عبادت کی‘۔ 
مسجد نبوی انتظامیہ نے رپورٹ میں بتایا کہ ’مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولتوں سے 59 ہزار 435 زائرین نے استفادہ کیا جبکہ مسجد نبوی کی لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 12545 تک پہنچ گئی‘۔ 
’ زائرین کو چالیس ہزار 373 تحائف دیے گئے اور مشترکہ نمبر کے ذریعے 11826 کو رہنمائی فراہم کی گئی‘۔ 
 

شیئر: