Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں ایک ہفتے میں نمازیوں کی تعداد 62 لاکھ سے زیادہ

 ریاض الجنہ میں ایک لاکھ 34 ہزار افراد نے سکون و اطمینان سے عبادت کی (فوٹو: آفیشل ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی نگہداشت پر مامور ادارے نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ  افراد نے مسجد نبوی مدینہ منورہ میں  نمازیں ادا کیں۔ 
خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق اس سے پہلے والے ہفتے کے مقابلے میں نمازیوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ 
گزشتہ ہفتے مسجد نبوی میں نمازیں ادا کرنے والوں کی تعداد  62 لاکھ  52 ہزار 97 ریکارڈ کی گئی۔ 
 ریاض الجنہ میں ایک لاکھ 34 ہزار547 افراد نے سکون و اطمینان سے عبادت کی جبکہ 4 لاکھ 93 ہزار 147 نے گزشتہ ہفتے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ 
مسجد نبوی میں مختلف اداروں کی غیر معمولی خدمات کے ساتھ نمازیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔  
مسجد نبوی میں پانچ مقامات پر زائرین کو دینی آگہی مختلف زبانوں میں فراہم کی جاری ہے۔ گیٹ نمبر 336،  328 ، 364، 301 اور 316 پر چوبیس گھنٹے دینی آگہی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

شیئر: