Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں 2050 تک روزگار کے ایک کروڑ نئے مواقع 

پائیدار صنعتی و موسمیاتی اقدامات کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کا ہدف حاصل کرنا ہوگا (فوٹو: وام)
اقوام متحدہ کے ماتحت انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن( آئی ایل او) میں عرب ممالک کے لیے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر پیٹر ریڈ میکر نے کہا ہے کہ’ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ممالک ماحولیاتی تحفظ کے پروگرام پرعمل کرکے 2050 تک روزگار کے ایک  کروڑ نئے مواقع حاصل کرسکتے ہیں‘۔ 
 امارات کےسرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق پیٹر ریڈ میکر نے کہا کہ ’مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ممالک مجموعی قومی پیداوار کی رفتار 7.2 فیصد تک بڑھا کر روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں گے‘۔ 
’اس کے لیے انہیں کاربن سے نجات اور پائیدار صنعتی و موسمیاتی اقدامات کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کا ہدف حاصل کرنا ہوگا‘۔ 
 دبئی میں کوپ 28 میں شرکت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ’ نئی توانائی کے رجحان نے پوری دنیا میں  تجدد پذیر توانائی کے حوالے سے 13.7 ملین اسامیاں فراہم کی ہیں‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ’ کوپ 28 کے دوران مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے حوالے سے گرین  صنعتی فروغ  اورکاربن کے ازالے کے سماجی اور روزگار اثرات پر خصوصی رپورٹ سامنے آئی ہےجسے آئی ایل او  اور اسلامی ترقیاتی بینک نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے‘۔ 
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ’ شمالی افریقہ اور مشرق وسطی کے ملکوں کو سرمایہ کاری بڑھانے، ترقیاتی پالیسیوں سے موسم کو مربوط کرنے اور توانائی دوست پالیسیاں اپنانا ہوں گی‘۔ 

شیئر: