Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ”بلا“ ہندی میں ریلیز ہوگی

ممبئی .... جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار پربھاس اور اداکارہ انوشکا شیٹی کی جوڑی والی سپر ہٹ فلم ”بلا‘ ‘اب ہندی میں ریلیز ہونے والی ہے۔ باہوبلی۔ 2 کی کامیابی کے بعد پربھاس پوری دنیا میں مشہور ہو گئے ہیں۔ اس فلم سے پوری دنیا کے لوگ نہ صرف پربھاس کے بلکہ فلم میں دیوسینا کا کردار ادا کرنے والی انوشکا شیٹی کے بھی فین ہو گئے ہیں۔ ان دونوں فنکاروں کی 2009 ءمیں آئی ایک سپر ہٹ فلم ’بلا‘ جلد ہی ہندی میں ریلیز ہونے والی ہے۔اس فلم کے خالق ان دونوں کی مقبولیت کا جلد سے جلد فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔اسی لئے فلم سازوں نے ہندی ناظرین کے لئے اس فلم کا ایک ٹیزر ریلیز کیا ہے۔ اس جھلک میں جہاں پربھاس ایکشن کرتے نظر آ رہے ہیں وہیں ’باہوبلی‘ سے الٹ انوشکا شیٹی بھی اپنے جدید گلیمرس روپ میں کسی بالی وڈ اداکارہ سے کم نہیں نظر آرہی ہیں۔ اس فلم میں پربھاس کو ڈبل رول میں دکھایا جائے گا اور ہندی میں یہ فلم’ریبل 2‘ کے نام سے ریلیز ہوگی۔’بلا‘ اسی نام سے تامل میں بنی فلم کا ریمیک تھی۔ اس سے پہلے اس فلم کے تیلگو ورژن میں این ٹی راما اﺅ اور تامل ور ژن میں رجنی کانت نے اہم کردار نبھائے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اس فلم کے یہ دونوں ورژن 1978 ءمیں امیتابھ بچن کی سپر ہٹ فلم ’ڈان‘ پر مبنی تھے۔

شیئر: