Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سُپر ماڈل جیجی حدید اور اداکار بریڈلی کُوپر کی پیرس میں شادی کی افواہیں

فلسطینی اور ڈچ نژاد ماڈل جیجی حدید اور فلم ’اے سٹار از بورن‘ کے اداکار بریڈلی کوپر 2023 سے ایک ساتھ ہیں (فوٹو: ہیلو میگزین)
امریکی سُپر ماڈل جیجی حدید اور اداکار بریڈلی کُوپر کے بارے میں اس ہفتے یہ چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ اس جوڑے نے خاموشی سے شادی کر لی ہے، کیونکہ ان دونوں کی پیرس میں ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں وہ اپنے بائیں ہاتھوں میں ایک جیسے رنگز پہنے ہوئے دکھائی دیے۔
عرب نیوز کے مطابق، ان تصاویر میں دونوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ٹہلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد مداح اس ممکنہ شادی کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ اس حوالے سے دونوں میں سے کسی نے بھی کوئی اعلان نہیں کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک مداح نے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آ رہا کہ جیجی حدید کی شادی ہو گئی اور وہ بھی مجھ سے نہیں۔‘
ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’بریڈلی کوپر نے جیجی حدید سے کب شادی کی؟ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ میں نے اس قدر محنت نہیں کی جس قدر مجھے کرنی چاہیے تھی۔‘
فلسطینی اور ڈچ نژاد ماڈل جیجی حدید اور فلم ’اے سٹار از بورن‘ کے اداکار بریڈلی کوپر 2023 سے ایک ساتھ ہیں، تاہم دونوں نے اپنے تعلق کو زیادہ تر عوامی منظرنامے سے دور ہی رکھا ہے۔

شیئر: