Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کے ’سوق الاولین‘ فیسٹیول میں’عذبہ‘ کا قصہ کیا ہے؟

سوق الاولین فیسٹیول ریاض سیزن کے زونز میں سے ایک  ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ تفریحات نے ریاض سیزن میں ’سوق الاولین‘ فیسٹیول کا افتتاح کردیا۔ اس کا مقصد سعودی ملبوسات، کھانے پینے اور زیورات کے تاریخی ورثے کو زندہ رکھنا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق  سوق الاولین فیسٹیول  میں پرانے زمانے میں شادی بیاہ کے رسم و رواج، نجد کے علاقے میں تعلیم کے نظام اور میوزک شوز پیش ہوں گے۔ 
سوق الاولین میں شادی بیاہ کے رسم رواج کے حوالے  سے  ’عذبہ‘ نامی رشتے کرانے والی خاتون اور اس کے بچوں کی سرگرمیاں چھائی ہوئی ہیں۔ 

عذبہ شادی بیاہ کے سلسلے میں لوگوں کی مدد کرتی ہے۔ (فوٹو اخبار 24)

عذبہ کا کہنا ہے کہ وہ شادی بیاہ کے سلسلے میں لوگوں کی مدد کرتی ہے اس کی اولاد ضروری خبریں اور معلومات محلے کے لوگوں یا مارکیٹ میں پھیلاتی رہتی ہے۔ 
سوق الاولین فیسٹیول میں رشتے کرانے والی عذبہ نے اس حوالے سے نو بجے کا خبرنامہ پیش کیا جس میں وہ اور ان کے بیٹے مارکیٹ کی خبریں اور سیر و تفریح کے لیے آنے والے لوگوں سے متعلق معلومات اور گزشتہ گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے واقعات پیش کررہے تھے۔ 

یہاں سعودی تاریخ بھی پیش کی جارہی ہے۔ (فوٹو اخبار 24)

عذبہ کا کہنا ہے کہ ’مارکیٹ کی تمام معلومات ہمارے پاس ہوتی ہے ہم یہاں ہر سرگرمی کی رپورٹ کرتے ہیں اس لیے مارکیٹ کا کوئی راز اب راز نہیں رہتا۔‘ 
سوق الاولین کے پروگرام دو ماہ تک جاری رہیں گے۔ جہاں سعودی تاریخ اور پرانے لوگوں کی زندگی کے طور طریقے مجسم شکل میں پیش کیے جائیں گے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: