فارمولا ون 2026 کے سیزن سے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جس میں نئے قواعد کے ذریعے ٹیموں کے درمیان پرفارمیسن کے فرق کو کم کرنے، مقابلہ سخت کرنے، اور ریسنگ میں نئی حکمت عملی شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدہ میں ہونے والی سعودی عریبین گرینڈ پری قریب آتے جا رہی ہے تو توجہ 2026 کی کاروں کی جانب جا رہی ہے جو مقابلے کے انداز کو بدلنے والی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
آرامکو سعودی فارمولا 4 چیمپئن شپ کی تیاریاں مکملNode ID: 895709
-
آرامکو فارمولا فور کے چوتھے راؤنڈ کی پہلی ریس ختمNode ID: 897260
-
جدہ میں فارمولا ون پاور بوٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا آغازNode ID: 897731
سب سے اہم تبدیلیاں کاروں کے ڈیزائن، سائز اور کاکردگی میں ہونے والی ہیں۔ سنہ 2026 کی کاریں پچھلی کاروں کی نسبت چھوٹی، ہلکی اور زیادہ تیز ہوں گی جس سے فینز کو سنسنی خیز ریس دیکھنے کا موقع ملے گا۔
بڑی تبدیلی کار کے اندر کی سطح پر بھی آئے گی۔ فارمولا ون کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاور ڈسٹریبیوشن انٹرنل کمبسشن انجن اور الیکٹرک انجن کے درمیان برابر ڈالی جائے گی جس سے کار ریسنگ کی حکمت عملی اور نتائج پر براہ راست اثر پڑے گا۔
ڈرائیورز کے لیے صرف ایک دوسرے سے آگے بڑھنا ہی چیلنج نہیں ہوگا بلکہ انرجی مینیجمنٹ اور آپٹیمل ڈیپلائمنٹ ٹائمنگ کو بھی شامل کرنا ہوگا۔ خاص طور پر نئے بُوسٹ موڈ کے آنے کے بعد جو کے زیادہ سے زیادہ پاور آؤٹ پُٹ فراہم کرتا ہے جہاں ہر لیپ میں تکنیکی طور پر حکمت عملی بنانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
2026 کا سیزن فارمولا ون کی تاریخ میں ایک اہم باب ہوگا جس میں مقابلے کو سخت بنانے، کارکردگی کے فاصلے کو کم کرنے اور نئے نتائج سامنے لانے کے لیے بالکل نئی کاریں تیار کی گئی ہیں۔











