Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی تیل کے علاوہ سرگرمیوں میں تین اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ

تیسری سہ ماہی میں مملکت کی مجموعی قومی پیداوار 4.4 فیصد کم ہوئی ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی تیل کے ماسوا سرگرمیوں میں 2023 کی تیسری سہ ماہی میں گزشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں تین اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مملکت اپنی معیشت کو متنوع بنا رہی ہے۔ اس کے لیے نان آئل پرائیویٹ سیکٹر کو مضبوط بنانا ضروری ہے جو وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔
تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال رواں کی تیسری سہ ماہی میں سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار 4.4 فیصد کم ہوئی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے کے مطابق  2022 کی تیسری سہ ماہی اور 2023 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں یہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
محکہ شماریات کا کہنا ہے کہ ’مجموعی حقیقی قومی پیداوار گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 3.2 فیصد کم ہوئی ہے۔‘
تیل کے ماسوا سرگرمیوں سے سال رواں کی تیسری سہ ماہی میں سالانہ کی بنیاد پر 3.5 فیصد اور سہ ماہی کی بنیاد پر 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ 
سرکاری سرگرمیوں سے سالانہ کی بنیاد پر 1.9 فیصد شرح نمو ہوئی جبکہ سہ ماہی کی بنیاد پر 3.8 فیصد کمی واقع ہوئی۔ 
 تیل کی آمدنی 17 فیصد اور سہ ماہی کی بنیاد پر 8.5 فیصد کم ہوئی ہے۔

شیئر: