Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر شہری کی ہلاکت کا باعث بننے والے دو افراد گرفتار

’دونوں گاڑی پر ایک دوسرے کا تعاقب کرتے رہے اور ٹکر مارتے رہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ اپنی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا کر ایک شہری کی ہلاکت کا سبب بننے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار افراد سعودی شہری ہیں جنہیں عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کے درمیان کسی معاملے پر اختلاف تھا جس کے باعث گاڑی میں انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ ایک دوسرے کا تعاقب کرتے رہے۔‘
’عام شاہراہ پر دوسروں کی جان خطرے میں ڈال کر وہ ایک دوسرے کی گاڑیوں کو ٹکرا مارتے رہے جس کے باعث ایک گاڑی بے قابو ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی۔‘
’اس کی وجہ سے گاڑی میں سوار تیسرا شخص ہلاک ہوگیاجس کا دونوں افراد کے جھگڑے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔‘
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’دونوں افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی اور ان پر متعدد الزامات عائد کئے گئے۔‘
’تفتیش کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی کہ مذکورہ شخص کی ہلاکت کی ذمہ داری دونوں پر عائد ہوتی ہے۔‘

شیئر: