Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے بمپرز کاٹنے والوں کے خلاف مہم

بمپرکو کاٹنے پرایک ہزار ریال کا چالان کیا جاتا ہے (فوٹو، سبق نیوز)
سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گاڑیوں کے بمپرز کو کاٹنے والوں کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے۔
سبق نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ان دنوں مملکت کے مختلف شہروں میں پولیس کی جانب سے ایسی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے جو اپنی گاڑی کے سامنے اورعقبی جانب والے بمپرز کے کچھ حصے کو کاٹ دیتے ہیں۔
 حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایسی گاڑیوں کو جن کے بمپرز کٹے ہوں گے ان کے مالکان پرایک ہزارریال تک جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
واضح رہے سوشل میڈیا پر گاڑیوں کے بمپرز کو کاٹنے کا رواج زور پکڑ رہا ہے جو فیشن کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
بیشترنوجوان اپنی گاڑیں کے بمپرز کے کچھ حصے کو کاٹ دیتے ہیں جسے گاڑیوں کے نئے ڈیزائن کا نام دیا گیا ہے۔
خیال رہے مملکت میں ٹریفک قانون کے مطابق گاڑیوں کی سالانہ انسپیکشن کرانا ضروری ہے۔ ٹیکنیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پرگاڑی مالکان کے خلاف چالان کیا جاتا ہے۔
ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی کو بغیربمپر کے چلانا ٹریفک خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے جس پر 900 ریال کا چالان مقرر ہے۔

 نوجوانوں میں بمپرز کو کاٹنے کا فیشن بن گیا ہے(فوٹو، سبق نیوز)

گاڑیوں میں کسی قسم کی خرابی یا باڈی کا رنگ وغیرہ خراب ہونے کی صورت میں ٹیکنیکل سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جاتا ۔
علاوہ ازیں کسی بھی ٹریفک حادثہ ہونے کی صورت میں گاڑی کی مرمت اس وقت تک نہیں کرائی جاسکتی جب تک ٹریفک پولیس کی جانب سے این اوسی حاصل نہ کرلیا جائے۔

شیئر: