Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھابھی اور بھتیجی کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے والے سعودی کو سزائے موت

 ایک سالہ بھتیجی جو ماں کی گود میں تھی بچ گئی ( فوٹو: اخبار 24
سعودی عرب  کےمکہ مکرمہ ریجن میں بھابھی اور کم عمر بھتیجی کے قتل کے الزام میں سعودی شہری کی سزائے موت پرعملدرآمد کردیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ ’سعودی شہری نایف الحربی نے اپنی بھابھی حمدہ بنت احمد الحربی اور  چار سالہ بھتیجی جوت بنت حسین الحربی کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کیا‘۔ 
جبکہ ایک سالہ بھتیجی جو ماں کی گود میں تھی بچ گئی۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے ملزم کو گرفتار کرکے چالان عدالت کے سپرد کیاا جہاں اس کے خلاف تمام ثبوتوں کو پیش کیا گیا۔ 
عدالت میں جرم ثابت ہونے اوراقبالی بیان و شواہد کی روشنی میں سزائے موت سنا ئی تھی۔
عدالتی حکم پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی خصوصی ٹیم نے پیر کو سزائے موت پرعمل درآمد کردیا۔

شیئر: