Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اسلامی امور سے ریاض میں ایرانی سفیر کی ملاقات

اسلام اور مسلمانوں کی خدمات کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر اسلامی امور شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ سے  پیر کو ریاض میں مملکت میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے ملاقات کی ہے۔
خبر رساں ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی وزیر اسلامی امور نے سعودی قیادت کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کی خدمات کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت اسلامی اموراپنے مختلف پروگرام کے ذریعے یہ ظاہر کرنا چاہتی ہے کہ اسلام اعتدال کا مذہب ہے اور تمام لوگوں کے درمیان بقائے باہمی اور ہمدردی کا تقاضا کرتا ہے۔

ایرانی سفیر نے زائرین، مقدس مقامات کی خدمت کےلیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا (فوٹو: ایس پی اے)

ایرانی سفیر نے اعتدال پسند اسلام کو پھیلانے، مذہب، زائرین، مقدس مقامات اور دو مقدس مساجد کی خدمت کےلیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے قرآت اور حفظ کے مقابلوں کے انعقاد اور مساجد کی دیکھ بھال کے ذریعے لوگوں کا قرآن سے تعلق جوڑنے کی ترغیب دینے پر بھی وزارت کی تعریف کی۔

شیئر: