Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان جاری مشترکہ مشقیں اختتام پذیر

لائیو ایمبونیشن کا استعمال کرتے ہوئے مختلف جنگی مشن انجام دیے گئے(فوٹو: وزارت دفاع)
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان جاری مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔
سعودی بری فورسز اور امریکی سپارٹن فورس نے شمالی ریجن میں  آرٹلری مشق ’نادرن فائر‘ کا اختتام کیا جس کا مقصد تجربات کا تبادلہ کرنا اور دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان مشترکہ مشق کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ ’مشقوں کے اختتام پرلائیو ایمبونیشن کا استعمال کرتے ہوئے مختلف جنگی مشن انجام دیے گئے‘۔
اس موقع پرناردن ریجن کے کمانڈر میجر جنرل خالد الجہنی اور سپارٹن فورس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل مائیکل لینی بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ رواں برس ستمبر میں سعودی عرب اور امریکی افواج نے شمالی ریجن میں ’سرخ ریت ٹو‘ کے عنوان سے مشرکہ مشقیں کی تھیں۔
ان مشقوں کا اہم ترین ہدف دونوں دوست ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان عسکری تعلقات کا استحکام، مہارتوں کا فروغ اور تجربات کا تبادلہ تھا۔ 

شیئر: