سعودی عرب میں کاروباری حوالے سے حکومتی کامیاب پالیسی سے رواں برس کی چوتھی سہ ماہی میں نجی شعبے میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان اداروں کی تعداد 1.27 ملین تک پہنچ گئی ۔
نیوز ایجنسی ’ایس پی اے’ کے مطابق تجارتی اداروں کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ’ ریاض ریجن میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی تعداد 549,346 جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں یہ تعداد 232,039 ہے‘۔
’مشرقی ریجن میں 136,689 جبکہ مملکت کے دیگرعلاقوں میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی تعداد 351,190 ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
انتہائی کم حجم والے اداروں کی تعداد 1.1 ملین ہے جبکہ چھوٹے حجم والے کاروباری ادارے 151.170 کی تعداد میں کام کررہے ہیں۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں نجی شعبے میں اس وقت 18,176 متوسط درجے کے تجارتی ادارے رجسٹرڈ ہیں۔