Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عالمی برادری سلامتی کونسل کے فیصلے پر عملدرآمد کی ذمہ داری قبول کرے‘

رابطہ عالم اسلامی نے سلامتی کونسل  کی قرار داد کا خیرمقدم کیا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کا خیرمقدم کیا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فوری، وسیع، محفوظ اور بلاروک ٹوک فراہمی کی اجازت دینے اور پائیدار جنگ بندی کےلیے سازگارحالات پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رابطہ کے سکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسی نے بیان میں زور دیا کہ’ عالمی برادری غزہ کی پٹی میں پھنسے بے گناہ شہریوں کے تحفظ کے لیے سلامتی کونسل کے فیصلے پرعملدرآمد کی ذمہ داری قبول کرے‘۔
قبل ازیں سعودی عرب کی وزرات خارجہ نے بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2720 کی منظوری کا خیرمقدم کیا تھا۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اُمید ظاہر کی تھی کہ ’یہ قرارداد حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ کے دوران غزہ میں فوجی کارروائیوں کو مکمل طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے درست سمت میں ایک قدم ثابت ہو گی۔‘
 غزہ میں صحت کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے اپنی جارحیت میں اضافہ کرتے ہوئے 20 ہزار فلسطینیوں کو ہلاک جبکہ ہزاروں افراد کو گھر چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

شیئر: