Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گزشتہ برس یومیہ 44 جڑواں بچوں کی ولادت

سعودی خواتین کے یہاں چار لاکھ 17 ہزار بچوں کی ولادت ہوئی (فوٹو: اخبار 24)
 سعودی عرب میں سرکاری اعداد وشمار کے حوالے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’مملکت میں گزشتہ برس 2022 کے دوران 16 ہزار جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی  جو اوسطا 44 جڑواں بچے یومیہ ہیں‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت معیشت و منصوبہ بندی کی سروے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ’ مملکت کے مختلف شہروں میں سعودی خواتین کے یہاں چار لاکھ 17 ہزار بچوں کی ولادت ہوئی جن میں سے چار لاکھ سنگل جبکہ 16 ہزار 160 جڑواں اور 896 تین اوراس سے زیادہ بچوں کی ولادت ہوئی‘۔ 
اعداد وشمار میں مزید کہا گیا کہ’ گزشتہ برس جن سعودی خواتین کے یہاں ولادت ہوئی ان کی عمر 25 سے 29 برس کے درمیان تھی‘۔ 
رپورٹ میں مملکت میں مقیم غیر ملکی خواتین کے حوالے سے بھی اعداد شمار جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق گزشتہ برس 2022 میں غیرملکی خواتین کے یہاں دو لاکھ 18 ہزار بچوں کی ولادت ہوئی۔
ان میں سے 63 ہزار سنگل، 34 ہزار جڑواں اور 343 تین یا اس سے زیادہ بچوں کی ولادت ہوئی۔
غیرملکی خواتین کی عمر 30 سے 34 برس کے درمیان تھی۔ 

شیئر: