Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟

’سعودی عرب کا شمال مشرقی اور جنوب مغربی علاقہ ابر آلود رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
طقس العرب کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج پیر کو سعودی عرب کے وسیع علاقے میں موسم غیر یقینی ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کا شمال مشرقی اور جنوب مغربی علاقہ ابر آلود رہے گا‘۔
’اس کے باعث مذکورہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش  اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
طقس العرب کے ماہرین نے کہا ہے کہ ’ریاض  کے شمالی علاقے میں آج شام تک ہلکی بارش کا بھی امکان ہے‘۔
حائل کے متعلق ماہرین نے کہا ہے کہ ’رات کے وقت اور سورج نکلنے سے پہلے علاقے میں دھند چھائی رہے گی‘۔
دوسری طرف سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ریاض، مشرقی ریجن، شمالی حدود، جازان، عسیر اور باحہ میں بھی ہلکی بارش ہوگی‘۔
’مدینہ منورہ کے الحناکیہ، المہد اور خیبر کے علاوہ العلا میں دھند چھائی رہے گی‘۔
 

شیئر: