Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں 90 کلو قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

’کارروائی الربوعہ سرحدی علاقے میں ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے 90 کلو نشہ آور پودہ قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فورس نے کہا ہے کہ ’کارروائی الربوعہ سرحدی علاقے میں ہوئی ہے‘۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’سرحد کی نگرانی کے دوران سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے‘۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے بتایا ہے کہ ’ضبط شدہ منشیات  ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کردی گئی ہے‘۔
فورس نے سرحدی علاقے کے رہائشیوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں کہیں بھی مشکوک افراد یا کوئی سرگرمی نظر آئے تو فوری اطلاع کردیں۔

شیئر: