Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی کے سیکریٹری جنرل سے ریاض میں آسٹریلیا اور پیرو کے سفرا کی ملاقات

موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی واقعات اور ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایکس)
خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدوی سے منگل کو ریاض میں سعودی عرب میں آسٹریلیا  اور پیرو کے سفیروں نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کی مقصد جی سی سی اور آسٹریلیا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے فریم ورک کے اندر تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور فریقین کے درمیان مشترکہ اہداف کے حصول کےلیے2011 میں دستخط ہونے والے سٹریٹجک ڈائیلاگ کے حوالے سے جوائنٹ ایکشن پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں جی سی سی، آسٹریلیا تعلقات کا جائزہ لینا اور مشترکہ مفادادت کی تکمیل کے لیے انہیں ترقی دینے اور مضبوط کرنے کے طریقوں کی تلاش شامل ہیں۔
موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی واقعات اور ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب میں پیروکے سفیر کارلوس زپاتا نے بھی جی سی سی کے سیکریٹری جنرل سے علیحدہ ملاقات کی۔ 
جی سی سی سیکرٹیری جنرل نے اقتصادی، تجارتی سرمایہ کاری اور تیکنیکی تعاون کے فریم ورک معاہدے کے ایک حصے کے طور پر فریقین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا جس پر اکتوبر 2012 میں دستخط ہوئے تھے۔
یہ جی سی سی اور پیرو کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کا بنیادی ستون ہے۔

شیئر: